موسم کی ایڈوائزری:موسمی حالات کے پیش نظرڈل جھیل اور نگین جھیل پر سرگرمیاں معطل
۔ سرینگر، 19 جولائی (ہ س): ۔ضلعی انتظامیہ سری نگر نے 19 جولائی سے 23 جولائی 2026 تک ضلع سری نگر سمیت جموں و کشمیر میں بھاری سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر موسم کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایڈوا
موسم کی ایڈوائزری:موسمی حالات کے پیش نظرڈل جھیل اور نگین جھیل پر سرگرمیاں معطل


۔

سرینگر، 19 جولائی (ہ س): ۔ضلعی انتظامیہ سری نگر نے 19 جولائی سے 23 جولائی 2026 تک ضلع سری نگر سمیت جموں و کشمیر میں بھاری سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر موسم کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مدت کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔ انتظامیہ نے خاص طور پر فقیر گجری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہاڑی ڈھلوانوں، لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں یا آبی ذخائر کے قریب نہ جائیں جب تک کہ موسمی حالات بہتر نہ ہوں۔ سیاحوں اور مقامی شکارا آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کے انتباہ کے دوران ڈل جھیل اور نگین جھیل پر تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔ اسی طرح، دریائے جہلم اور دیگر آبی ذخائر کے ساتھ کام کرنے والے ریت کی کان کنوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلے پانی کی سطح اور دریا اور اس کی معاون ندیوں کے موجودہ حالات کی تصدیق کیے بغیر کسی بھی دریا کو عبور کرنے یا کان کنی کی سرگرمیاں شروع نہ کریں۔ عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی امداد یا معلومات کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سری نگر یا پولیس کنٹرول روم سری نگر سے رابطہ کریں۔ نمبرات اس طرح سے ہیں۔

0194-2483651، 0194-2457552، 9103998355، 9103998357

پی سی آر سری نگر: 0194-2477567 ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں، سرکاری ایڈوائزری پر عمل کریں، اور عوامی تحفظ کے مفاد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande