
مرزا پور، 19 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی صبح اتر پردیش کے ضلع مرزا پور کے پڑری تھانہ علاقے کے اسراوا گاوں کے قریب سڑک کے کنارے بکھری بجری پر ایک موٹر سائیکل پھسل گئی۔ موٹر سائکل سوار معمر شخص کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ مکین سڑک پر بکھرے بجری کو لے کر ناراض ہیں۔
شیو گڑھ (ہنوتی) کے رہنے والے رام داس (46) ڈگمگ پور چوراہے سے اپنی موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہے تھے ۔ اسراوا گاوں کے قریب، سڑک پر بجری کی وجہ سے اس کی موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو گئی۔وہ موٹر سائیکل سے گرگئے جس کے دوران ان کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی پڑری پولس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی رامداس کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر پڑری پہنچایا۔ انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آنند کمار سنگھ نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ سوگ میں ڈوب گئے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پنچنامہ مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ واقعے کے بعد گاو¿ں والوں نے حادثے کے لیے سڑک پر بکھری بجری کو ذمہ دار ٹھہرایا اور متعلقہ محکمہ سے فوری طور پر صفائی اور مناسب روڈ سیفٹی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
اسٹیشن ہاوس آفیسر پردیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی