بہار میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشی، 4 سالہ بچے کو بھی زہر دینے کی کوشش
نالندہ،19جولائی(ہ س)۔ بہار کے نالندہ ضلع کے چندی تھانہ علاقے کے تحت وشن پور گاؤں میں خاندانی تنازعہ نے خوفناک رخ اختیار کر لیا۔ سسر اور بہو کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے تین افرادنے موت کو گلے لگا لیا ۔ اس پورے واقعہ
بہار میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نےکی خودکشی، 4 سالہ بچے کو بھی زہر دینے کی کوشش


نالندہ،19جولائی(ہ س)۔ بہار کے نالندہ ضلع کے چندی تھانہ علاقے کے تحت وشن پور گاؤں میں خاندانی تنازعہ نے خوفناک رخ اختیار کر لیا۔ سسر اور بہو کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے تین افرادنے موت کو گلے لگا لیا ۔ اس پورے واقعہ سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔مرنے والوں میں 62 سالہ دل چندر تانتی (سسر)، ان کی 30 سالہ بہو گوری دیوی اور گوری دیوی کے شوہر رنجیت کمار شامل ہیں۔ دل چندر تانتی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جبکہ گوری دیوی اور رنجیت کمار نے زہر کھا لیا۔ تینوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ہلسا کے ڈی ایس پی سنیل کمار سنگھ کے مطابق یہ پورا واقعہ سسر دل چندر تانتی اور بہو گوری دیوی کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات کا نتیجہ ہے۔ اس بات کا علم ہوتے ہی بیٹے رنجیت کمار کا اپنے والد سے جھگڑا ہوگیا۔ رنجیت کمار نے غصے میں آکر خود بھی زہر کھا لیا اور اپنی بیوی گوری دیوی کو بھی زہر دے دیا۔دل چندر تانتی کے دوسرے بیٹے پرشوتم کمار نے بھی بیوی کے ساتھ زہر کھا لیا۔ دونوں زیر علاج ہیں۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، اور بچوں نے کھیت میں کام کر رہے خاندان کے دیگر افراد کو اطلاع دی۔ جس سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی لوگوں نے تمام کو فوری طور پر چندی ریفرل اسپتال پہنچایا۔ وہاں ڈاکٹروں نے دل چندر تانتی اور گوری دیوی کو مردہ قرار دے دیا۔ بعد میں علاج کے دوران رنجیت کمار کی موت ہو گئی۔ ایک نوجوان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چندی تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دونوں متوفیوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف ماڈل اسپتال بھیج دی گئیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر رہی ہے۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے چندی تھانہ انچارج اکھلیش کمار جھا نے بتایا کہ سسر اور بہو کی موت ہو گئی ہے اور ان کے بیٹے رنجیت کمار کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی تنازعہ کا معاملہ ہے جس میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande