کھڑگپور ترنمول کانگریس لیڈر دیباشیش چودھری گرفتار
کھڑگپور، 19 جولائی (ہ س)۔ پویلس نے ہفتہ کی دیر رات مغربی میدنی پور ضلع کے کھڑگ پور میں ترنمول کانگریس کے ضلع صدر دیباشیش چودھری عرف منمون کو گرفتار کر لیا۔ ان پر قتل کی کوشش،دھمکی دینے اور زمین پر قبضے سمیت متعدد سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ پولیس
کھڑگپور ترنمول کانگریس لیڈر دیباشیش چودھری گرفتار


کھڑگپور، 19 جولائی (ہ س)۔

پویلس نے ہفتہ کی دیر رات مغربی میدنی پور ضلع کے کھڑگ پور میں ترنمول کانگریس کے ضلع صدر دیباشیش چودھری عرف منمون کو گرفتار کر لیا۔ ان پر قتل کی کوشش،دھمکی دینے اور زمین پر قبضے سمیت متعدد سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دیباشیش چودھری کے خلاف دیہی خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، اسے ڈرانے دھمکانے اور اس کی زمین قبضہ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے کے سلسلے میں کھڑگ پور ٹاو¿ن پولیس نے انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

دیباشیش چودھری کھڑگپور کی سیاست میں ایک اہم شخصیت رہے ہیں۔ وہ پہلے کانگریس سے وابستہ تھے اور 2000 میں کونسلر بنے تھے۔ بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے 2006 سے 2016 تک کھڑگ پور سٹی ترنمول کانگریس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2015 سے 2022 تک کونسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ فی الحال وہ ترنمول کانگریس کے ضلعی لیڈر کے عہدے پر فائز ہیں۔ ان کی بیوی نمیتا چودھری بھی کھڑگپور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 17 کی کونسلر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر ماضی میں کرپشن، زمینوں پر قبضے، مخالفین کو ڈرانے دھمکانے اور مارپیٹ کے متعدد الزامات سامنے آچکے ہیں۔ پولیس اب ان کے خلاف دیگر مقدمات اور الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ترنمول لیڈر کو اتوار کو کھڑگپور کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ یہ خبر لکھے جانے تک ترنمول کانگریس کی طرف سے اس گرفتاری پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande