کوکرناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
سرینگر، 19 جولائی (ہ س): ۔اتوار کو کوکرناگ کے ارہاما علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی ماروتی گاڑی سے ٹکر کے بعد موت ہو گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل اور ماروتی کار، جس کا رجسٹریشن نمبر ابھی تک معلوم نہیں ہے، آپس می
کوکرناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک


سرینگر، 19 جولائی (ہ س): ۔اتوار کو کوکرناگ کے ارہاما علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی ماروتی گاڑی سے ٹکر کے بعد موت ہو گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل اور ماروتی کار، جس کا رجسٹریشن نمبر ابھی تک معلوم نہیں ہے، آپس میں ٹکرا گئے۔ متوفی کی شناخت ذیشان النبی ولد غلام نبی بٹ ساکنہ ارہاما، کوکرناگ کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande