اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملہ، دو امریکی فوجیوں کی موت
عمان، 18 جولائی (ہ س)۔ اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے میں دو امریکی فوجیوں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور فوجی لاپتہ ہے۔ حملے میں چار فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے ہفتے کے روز اس واقعے کی
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملہ


عمان، 18 جولائی (ہ س)۔

اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے میں دو امریکی فوجیوں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور فوجی لاپتہ ہے۔ حملے میں چار فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے ہفتے کے روز اس واقعے کی تصدیق کی۔

امریکی فوج کے مطابق، ایران نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون کے ذریعے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت امریکی اور اتحادی ممالک کی افواج جوابی کارروائی میں مصروف تھیں۔

فوج نے بتایا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کے براہِ راست حملے میں امریکی فوجیوں کی یہ پہلی موت ہے۔ زخمی چار فوجیوں کو فوری طور پر اردن کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ لاپتہ فوجی کی تلاش جاری ہے۔

امریکی حکام نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت فی الحال عام نہیں کی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande