دو گاڑیوں کےٹکر میں تین سال کا معصوم جاں بحق، دس زخمی
سلی گوڑی، 19 جولائی (ہ س)۔ ہفتہ کی رات سلی گوڑی سے گنگٹوک جاتے ہوئے سیوک روڈ پر سات مائل کے قریب فوج کی ایک گاڑی اورایک دوسری گاڑی کے درمیان ٹکر میں ایک تین سالہ بچے کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں فوج کی گاڑی میں سفر کرنے والے تین فوجیوں، ان کی بیویو
دو گاڑیوں کےٹکر میں تین سال کا معصوم جاں بحق، دس زخمی


سلی گوڑی، 19 جولائی (ہ س)۔ ہفتہ کی رات سلی گوڑی سے گنگٹوک جاتے ہوئے سیوک روڈ پر سات مائل کے قریب فوج کی ایک گاڑی اورایک دوسری گاڑی کے درمیان ٹکر میں ایک تین سالہ بچے کی موت ہو گئی۔

اس حادثے میں فوج کی گاڑی میں سفر کرنے والے تین فوجیوں، ان کی بیویوں اور چار بچوں سمیت کل دس افراد زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو سیوک روڈ پر واقع نرسنگ ہوم لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیدیا۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہیہے۔ سکم جانے والی گاڑی کے مسافر، جو دوسری طرف سے آرہی تھی، ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande