کار پارکنگ کے وقت حادثہ، ٹکر لگنے سے ایک شخص کی موت
ہوگلی، 19 جولائی (ہ س)۔ ہوگلی ضلع کے چندن نگر کے شری پلی علاقے میں ہفتے کی شام کار پارکنگ کے دوران ہوئے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ کار مالک کو پارکنگ کرنا سکھاتے وقت گاڑی کی زد میں آنے سے بدھ دیو سرکار کی جان چلی گئی۔ حادثے کے بعد پورے ع
حادثہ زدہ کار


ہوگلی، 19 جولائی (ہ س)۔ ہوگلی ضلع کے چندن نگر کے شری پلی علاقے میں ہفتے کی شام کار پارکنگ کے دوران ہوئے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ کار مالک کو پارکنگ کرنا سکھاتے وقت گاڑی کی زد میں آنے سے بدھ دیو سرکار کی جان چلی گئی۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔ پولیس نے کار ڈرائیور شیبال ساہا کو حراست میں لے کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بدھ دیو سرکار سبکدوش سرکاری ملازم شیبال ساہا کی کار چلاتے تھے۔ انہوں نے شیبال ساہا کو پہلے ہی کار چلانا سکھا دیا تھا اور اب انہیں صحیح طریقے سے کار پارک کرنا سکھا رہے تھے۔

ہفتے کی شام دونوں کام ختم کر کے چندن نگر میں واقع سپر اسٹچ پلازا نامی رہائشی کمپلیکس پہنچے، جہاں کار کو گیراج میں پارک کیا جانا تھا۔ اس وقت کار شیبال ساہا چلا رہے تھے، جبکہ بدھ دیو سرکار باہر کھڑے ہو کر انہیں پارکنگ کے سلسلے میں ہدایات دے رہے تھے۔ اسی دوران اچانک کار آگے بڑھی اور سیدھے بدھ دیو کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑے۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں ٹوٹو سے چندن نگر سب ڈویژن اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

حادثے کے بعد متوفی کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ پولیس نے شیبال ساہا کو حراست میں لے لیا ہے نیز حادثہ زدہ کار کو ضبط کر کے چندن نگر تھانے لے جا کر جانچ شروع کر دی ہے۔

رہائشی کمپلیکس کی ایک خاتون ساکن نے بتایا کہ شیبال ساہا نے اس کمپلیکس میں گاڑی پارک کرنے کے لیے ایک گیراج خریدا تھا۔ ہفتے کی شام تقریباً 7 بجے وہ کار لے کر وہاں پہنچے تھے۔ کار کو گیراج میں پارک کرتے وقت بدھ دیو سرکار باہر کھڑے ہو کر انہیں سمت کی ہدایات دے رہے تھے۔ تبھی اچانک کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ بدھ دیو سرکار نے ہی شیبال ساہا کو ڈرائیونگ سکھائی تھی۔ وہ اب صرف پارکنگ کی مشق کرا رہے تھے۔ اسی دوران ہوئے اس حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس معاملے کی تمام پہلووں سے جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

-------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande