بشوناتھ میں دودھ کو ٹھنڈا کرنے کے مرکز کو منظوری،ڈیری سیکٹر کو ملے گافروغ
گوہاٹی ، 19 جولائی(ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے اتوار کو کہا کہ ریاستی حکومت نے آسام کے ڈیری سیکٹر کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے بسوناتھ میں دودھ کو ٹھنڈا کرنے والے مرکز کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل م
بشوناتھ میں دودھ کو ٹھنڈا کرنے کے مرکز کو منظوری،ڈیری سیکٹر کو ملے گافروغ


گوہاٹی ، 19 جولائی(ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے اتوار کو کہا کہ ریاستی حکومت نے آسام کے ڈیری سیکٹر کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے بسوناتھ میں دودھ کو ٹھنڈا کرنے والے مرکز کو منظوری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس سنٹر کے کھلنے سے کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو ذخیرہ کرنے کی جدید سہولتیں، ان کی پیداوار کی مناسب قیمت اور منڈی تک بہتر رسائی حاصل ہو گی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور دیہی معیشت کو بھی نئی طاقت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande