
شملہ، 19 جولائی (ہ س)۔
شملہ ضلع کے چوپال سب ڈویژن میں اتوار کو سڑک حادثے میں دو لوگوں کی جان چلی گئی۔ ایک آلٹو کار (HP08A-8441) نروا تحصیل کے پجارلی گرام پنچایت میں دوچھی کے قریب کیری-ناو¿ روڈ پر کنٹرول کھو بیٹھی اور تقریباً 100 سے 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مرنے والوں کی شناخت نریش کمار (35) ولد اننت رام ساکن گاو¿ں دوچھی، تحصیل نروا اور جتیندر ولد دھجو رام ساکن چاڈچدھار (ڈھابس علاقہ) کے طور پر کی گئی ہے۔
نریش کمار محکمہ تعمیرات عامہ میں ملٹی ٹاسک ملازم کے طور پر کام کرتے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیروا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں لاشوں کو گہری کھائی سے باہر نکالا گیا۔ جس کے بعد لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس حادثے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تمام پہلوو¿ں سے تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ