امریکہ-ایران میں فوجی تصادم تیز، ہرمزگان میں تین شہریوں کی موت، واشنگٹن کے اتحادی ممالک پر حملے
امریکہ-ایران میں فوجی تصادم تیز، ہرمزگان میں تین شہریوں کی موت، واشنگٹن کے اتحادی ممالک پر حملے تہران/واشنگٹن، 18 جولائی (ہ س)۔ ایران کا آبنائے ہرمز جنگ کے میدان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان چھڑی جنگ کے رکنے کے آثار فی الحال ن
امریکی حملے میں ایران کے ہرمزگان میں کافی نقصان ہوا ہے۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


امریکہ-ایران میں فوجی تصادم تیز، ہرمزگان میں تین شہریوں کی موت، واشنگٹن کے اتحادی ممالک پر حملے

تہران/واشنگٹن، 18 جولائی (ہ س)۔ ایران کا آبنائے ہرمز جنگ کے میدان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان چھڑی جنگ کے رکنے کے آثار فی الحال نہیں نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے ایران پر تازہ حملے کیے ہیں۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متصل صوبہ ہرمزگان میں ہفتے کی صبح ہوئے حملوں میں کم از کم تین شہری مارے گئے ہیں اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سینٹ کام نے اس دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ دو تیل ٹینکر ہرمز میں مائنز (بارودی سرنگوں) سے ٹکرا گئے۔ اس سے دھماکہ ہوا ہے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ، سی این این، گلف نیوز اور سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تسنیم نیوز ایجنسی نے ایرانی فوج کے حوالے سے کہا کہ کویت اور اردن میں کئی امریکی فوجی بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایران نے انتباہ دیا کہ اس کے حملے اور تیز ہوں گے۔ بندر عباس کے حکام نے بجلی کے مراکز اور ریلوے اسٹیشن پر حملوں کی معلومات دی ہے۔ اس تصادم سے خلیجی خطے میں بھی تناو بڑھ گیا ہے۔ قطر نے کہا کہ اس نے دوحہ کے پاس ایک میزائل حملے کو روکا۔ قطر نے ان دعووں کو بے بنیاد بتایا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے متفق ہو گیا ہے۔ دبئی کے حکام نے ڈاون ٹاون دبئی میں دھماکوں کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

سینٹ کام نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر فوج نے ایران پر مسلسل ساتویں رات حملے کیے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں کے مقابلے میں امریکہ کے فضائی حملے تیز ہو گئے ہیں۔ مرکزی شہر یزد اور جنوبی شہروں لار، اہواز، سیریک، بوشہر، بندر عباس اور داراب میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جزیرہ قشم پر بھی مسلسل دوسری رات دھماکے ہوئے ہیں۔ صوبہ ہرمزگان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں صوبے کے دو پلوں اور ایک سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ ہفتے کے روز علی الصبح صوبے میں کئی مقامات پر ہوئے حملوں میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ بوشہر کے اوپر ایک ایم کیو-9 ڈرون کو ٹریک کر کے مار گرایا گیا۔ یہی نہیں، شمالی بحرِ ہند میں امریکی جہاز کو ’شور ٹو سی‘ (ساحل سے سمندر میں مار کرنے والی) کروز میزائل سے نشانہ بنایا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کی حمایت یافتہ چار جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی، جنہیں میزائل اور ڈرون کے مشترکہ آپریشن کے دوران وہیں روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کے بعد دو تیل ٹینکروں میں دھماکہ ہوا اور ان میں آگ لگ گئی۔

تسنیم کے مطابق، ایران کی فوج نے کویت اور اردن میں کئی امریکی فوجی بنیادی ڈھانچے کے مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان مقامات میں کیمپ ادَیری (کویت) کا اسلحہ ڈپو، علی السالم بیس (کویت) کی ہیڈکوارٹر عمارتیں، اسلحہ ڈپو اور پاس کا جوڑنے والا پل، موافق سالتی، الازرق ایئر بیس (اردن) اور فوجی ایندھن کے ٹینک پر زوردار حملہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر ملٹری ایڈوائزر محسن رضائی نے انتباہ دیا کہ اگر 14-نکاتی معاہدے کے ٹوٹنے کے بعد امریکہ اسلامک ریپبلک کے خلاف چل رہے تنازعے اور فوجی مہم کو جاری رکھتا ہے تو تہران جوابی حملوں سے آگے بڑھ کر کارروائی کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande