ایرانی فوج نے امریکی ڈرون ایم کیو۔9کومار گرایا
تہران،18جولائی(ہ س)۔ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جنوبی ساحلی علاقے عسلویہ کے قریب اس کے بحری فضائی دفاعی نظام نے امریکی ریپرڈرون ایم کیو۔9 کو مارگرایا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے
ایرانی فوج نے امریکی ڈرون ایم کیو۔9کومار گرایا


تہران،18جولائی(ہ س)۔ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جنوبی ساحلی علاقے عسلویہ کے قریب اس کے بحری فضائی دفاعی نظام نے امریکی ریپرڈرون ایم کیو۔9 کو مارگرایا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ کامیاب کارروائی ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام ملک کی فضائی سرحدوں کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔‘ایرانی خبر رسااں ادارے مہر نیوز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا اپنے ایک حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ ’ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اسے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے زیرِ استعمال جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کی رہنمائی میں کی گئی۔‘ بیان کے مطابق یہ کارروائی عسلویہ کے علاقے میں ایرانی فضائی حدود کے اندر انجام دی گئی، جو خلیج فارس کے ساحل پر واقع ایک اہم توانائی مرکز ہے۔دوسری جانب امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ’17 جولائی کو رات کے وقت ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات ہونے والی فضائی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔‘اس سے قبل جمعے کی شب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ ’اس کی افواج نے ایران پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔‘ سینٹ کام نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’یہ امریکی حملوں کی مسلسل ساتویں رات ہے۔‘امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ’کارروائیوں کے دوران نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر، زیرِ زمین اسلحہ گوداموں اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’ان حملوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز، جنگی بحری جہازوں اور دیگر فوجی وسائل کا استعمال کیا گیا۔‘ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande