ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی نے پکڑی رفتار
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی نے پکڑی رفتار نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئربازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظرآ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھل
علامتی تصویر


ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی نے پکڑی رفتار

نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔

گھریلو شیئربازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظرآ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلتے ہی فروخت کا جھٹکا بھی لگا، لیکن تھوڑی دیرمیں ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے رفتار پکڑلی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.76 فیصد اور نفٹی 0.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے جیو فنانشل، ٹیک مہندرا، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور ٹی سی ایس کے شیئر 3.73 فیصد سے لے کر 1.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، وپرو، سپلا، ہنڈالکو انڈسٹریز، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز اور سن فارماسیوٹیکلز کے شیئر 1.59 فیصد سے لے کر 0.33 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,685 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 917 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,768 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 11 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 33 شیئر سبز نشان میں اور 17 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 183.90 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,370.77 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا جھٹکا لگنے کے سبب پہلے منٹ میں ہی یہ انڈیکس 60 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 77,308 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے فوراً بعد خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا اور خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 583.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,770.38 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 54.85 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,127.60 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب ابتدائی منٹ میں ہی یہ انڈیکس پھسل کر 24,099.05 پوائنٹس تک آ گیا۔ حالانکہ تھوڑی دیر میں ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 149.45 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,222.20 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande