ہائیڈروجن ٹرین...آج ’آتم نربھر بھارت‘ کے لیے بڑا دن ہے: پی ایم مودی
نئی دہلی ، 17 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو قوم کے نام وقف کرنے سے پہلے اپنے ایکس ہینڈل پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا ، ’ آج، ہندوستان کا اپنی پہلی ہائیڈروجن ٹرین حاصل کرنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ یہ ’
جامع ترقی اور قوم کی تعمیر کےلئے وزیراعظم نے شیئر کیا’سبھاشتم‘


نئی دہلی ، 17 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو قوم کے نام وقف کرنے سے پہلے اپنے ایکس ہینڈل پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا ، ’ آج، ہندوستان کا اپنی پہلی ہائیڈروجن ٹرین حاصل کرنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ یہ ’آتم نربھر بھارت‘ اور پائیدار ترقی کی طرف ایک بڑا دن ہے۔ میں اس میں شامل تمام لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے سنسکرت زبان میں ایک شلوک بھی شیئر کیا۔جس کا مطلب ہے کہ آدمی جو بھی کام کرنا چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا ، اسے پوری قوت اور لگن سے شروع کرنا چاہیے۔ یہ واحد خوبی ہے جو ہمیں شیر سے سیکھنی چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم آج تقریباً 11 بجے ہریانہ کے جند ریلوے اسٹیشن سے جند اور سونی پت کے درمیان چلنے والی ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ ریلوے سیکٹر میں صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹیشن کو اپنانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ یہ ٹرین ہندوستان میں ہی ڈیزائن کی گئی ہے۔ انجینئرنگ اور اسمبل کی گئی ہے ٹرین ملکی تکنیک کا استعمال کرکے تیار کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینیں آج چل رہی ہیں۔

یہ ایسی ٹرین ہے جو ہائیڈروجن کا استعمال کرکے از خوددوران سفر اپنی بجلی پیدا کرتی ہے ، جو کہ سب سے صاف ایندھن ہے۔ یہ استعمال کے مقام پر تقریباً صفر گیس اخراج کرتی ہے۔ یہ سنگ میل اس ارتقاءکے تازہ ترین باب کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح ہندوستانی ریلوے نے اپنی ٹرینوں کو توانائی دی ہے ، جو کوئلے اور بھاپ سے صاف ستھرے ، توانائی کے زیادہ پائیدار ذرائع تک ہندوستان کے وسیع سفر کی عکاسی کرتا ہے۔

گزشتہ 12 برسوں میں ، تیزی سے برق کاری سے درآمد شدہ ڈیزل پر انحصار نمایاں طور پر کم ہوا ہے ، جس سے صاف شفاف ریل نقل و حرکت میں نئی چھلانگ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ آج ، 99فیصد سے زیادہ براڈ گیج لائنوں کی برق کاری کے ساتھ ، ہندوستانی ریلوے اس سفر کو ایک قدم اور آگے لے جا رہا ہے۔ روایتی برقی ٹرینوں کے برعکس جو اوور ہیڈ لائن سے بجلی حاصل کرتی ہیں ، ہائیڈروجن فیول سیل ٹرین ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان کیمیائی رد عمل کے ذریعے دوران سفر بجلی پیدا کرتی ہے ، جس میں پانی کے بھاپ اس کا واحد ضمنی پیداوار ہے۔

ایک لحاظ سے ، ٹرین پھر سے اپنی توانائی کے اپنے ذریعے سے لیس ہورہی ہے ، جیسا کہ اس سے پہلے بھاپ اور ڈیزل انجن تھے۔ لیکن کوئلہ یا ڈیزل جیسے روایتی ایندھن کو جلانے کے بجائے ، ہائیڈروجن فضا سے آکسیجن کا استعمال کرکے ٹرین کے اندر بجلی پیدا کرتی ہے ، جس سےایندھن جلانے اور بیرونی بجلی کی فراہمی پر انحصار ختم ہو جاتا ہے۔ چونکہ صاف ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرین کے اندر بجلی پیدا کی جاتی ہے ، اس لیے یہ ٹرین ریل آپریشن کی سبز ترین شکل کی نمائندگی کرتی ہے ، جس سے پائیدار نقل و حرکت کے مستقبل کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اس جدید پروپلشن سسٹم کی تکمیل کے لیے ، ہندوستان نے ٹرین کو کثیرسطحی حفاظتی نظام سے آراستہ کیا ہے جو ہائیڈروجن کے رساو¿، تپش ، شعلوں اور دھوئیں کا پتہ لگانے کے قابل ہے۔ جند-سونی پت سیکشن پر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آپریشنل رفتار اور 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن رفتار کے ساتھ یہ ٹرین نہ صرف محفوظ ہے بلکہ اس 89 کلومیٹر روٹ پر تیزترین ٹرین بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande