گینگسٹر نتیش کوشل کو امریکہ میں ایف بی آئی نے گرفتار کیا
واشنگٹن، 17 جولائی (ہ س)۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ہندوستانی گینگسٹرزکے خلاف شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا کہ گینگسٹر نتیش کوشل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بیورو نے اس سے پہلے اس کا نام اپنی موسٹ وانٹڈ فہرست میں شا
گینگسٹر نتیش کوشل۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


واشنگٹن، 17 جولائی (ہ س)۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ہندوستانی گینگسٹرزکے خلاف شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا کہ گینگسٹر نتیش کوشل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بیورو نے اس سے پہلے اس کا نام اپنی موسٹ وانٹڈ فہرست میں شامل کیا تھا۔ اس پر قتل، اغوا، ڈرگ اسمگلنگ، بھتہ خوری، ہتھیاروں کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایکس ہینڈل پر معلومات شیئر کی کہ گینگسٹر نتیش کوشل کو جمعرات کے روز ورمونٹ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف بی آئی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں کی جانچ سے متعلق جرائم کے لیے مطلوب دیگر فراریوں کا پتہ لگانے میں اس کی مدد کریں۔ ایف بی آئی نے منگل کے روز نتیش کوشل کو ایک بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم کا کارندہ قرار دیا تھا۔

بیورو کے مطابق، یہ تنظیم قتل، اغوا، ڈرگ اسمگلنگ، بھتہ خوری، ہتھیاروں کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم میں سرگرم ہے۔ یہ تنظیم ہندوستان کے پنجاب میں وجود میں آئی اور بعد میں کیلیفورنیا کے سینٹرل ڈسٹرکٹ اور دیگر مقامات پر کام کرنے لگی۔ ایف بی آئی کے شکنجے میں آیا گینگسٹر نتیش کوشل بھگوان پوریا گینگ کے لیے کام کرتا رہا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا کہ نتیش ہندوستانی شہری ہے۔ لاس اینجلس میں کیلیفورنیا کے سینٹرل ڈسٹرکٹ کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 25 جون کو نتیش کوشل کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ ایف بی آئی کی یہ کارروائی ’آپریشن ہارڈ بال‘ کے تحت کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande