مرشد آباد ریل حادثہ: سپروائزر معطل، گیٹ مین گرفتار؛ ہر متاثرہ خاندان کے لیے 10 لاکھ روپے کا معاوضہ
کولکاتا، 17 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں آج پیش آئے ریل حادثے کے بعد، مشرقی ریلوے نے گیٹ مین اور اس کے سپروائزر کو ڈیوٹی میں لاپرواہی کے الزام میں فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ اس کے فوراً بعد بہرام پور پولیس نے گیٹ مین کو گرفتار کر
حادثہ


کولکاتا، 17 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں آج پیش آئے ریل حادثے کے بعد، مشرقی ریلوے نے گیٹ مین اور اس کے سپروائزر کو ڈیوٹی میں لاپرواہی کے الزام میں فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ اس کے فوراً بعد بہرام پور پولیس نے گیٹ مین کو گرفتار کر لیا۔ ایسٹرن ریلوے نے حادثہ میںجان گنوانے والے ہر فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے کی امداد بھی فراہم کرے گی۔

پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے کرنسوبرن اسٹیشن اور گوبند پور کے درمیان واقع ریلوے لیول کراسنگ پر پیش آیا۔ بتایا جارہاہے کہ ہاوڑہ نودویپ ایکسپریس گزرنے کے بعد گیٹ مین نے پھاٹک کھول دیا۔ پھاٹک کھلا دیکھ کر ایک ٹاٹا سومو اسکول کے بچوں کو لے کر ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے لگی۔ اسی وقت ایک تیز رفتار نیمتیتا-کٹوا لوکل ٹرین گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اسکول کے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ اس حادثے میں چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے، مشرقی ریلوے نے 10 رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کو روانہ کر دیا ہے، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈویڑنل ریلوے مینیجر (اے ڈی آر ایم ) کر رہے ہیں۔ کمیٹی حادثے کی وجوہات اور کسی ممکنہ غفلت کی تفصیلی تحقیقات کرے گی۔ ایسٹرن ریلوے کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ریلوے اس معاملے میں 'زیرو ٹالرینس' کی پالیسی کی بنیاد پر کارروائی کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس پورے واقعہ کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں گی اور قصورواروں کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ زخمیوں کی عیادت کے لیے ریلوے کی ایک میڈیکل ٹیم کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande