ہماچل پردیش میں مسلسل چھ دنوں تک موسلادھار بارش کی وارننگ، 19 سے 22 جولائی تک اورنج الرٹ
شملہ، 17 جولائی (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں گزشتہ پانچ دنوں سے مانسون سست روی کا شکار ہے، زیادہ تر علاقوں میں ہلکی بارش درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اب اگلے چھ دنوں تک شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ 18 جولائی سے ریاست کے کئی حصوں میں بارش کی سرگرمیو
HP-WEATHER-RAIN-ORANGE-ALERT


شملہ، 17 جولائی (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں گزشتہ پانچ دنوں سے مانسون سست روی کا شکار ہے، زیادہ تر علاقوں میں ہلکی بارش درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اب اگلے چھ دنوں تک شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ 18 جولائی سے ریاست کے کئی حصوں میں بارش کی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ 19 اور 22 جولائی کے درمیان مانسون کے سب سے زیادہ فعال رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر لوگوں کو اضافی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی بروز ہفتہ کو ریاست میں مختلف مقامات پر تیز بارش کے امکان کے پیش نظر ایلو الرٹ رہے گا۔ 19، 20، 21 اور 22 جولائی کو کئی مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 23 جولائی کو موسم مکمل طور پر پرسکون نہیں ہوگا اور الگ الگ مقامات پر تیز بارش کے امکان کے باعث پھر ا یلو الرٹ رہے گا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اس دوران دریاو¿ں اور ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر نہ کریں اور خراب موسم میں سفر کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں۔

گزشتہ چند دنوں سے ریاست میں کمزور بارش کی وجہ سے لوگوں کوحبس بھرے موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعہ کو ریاست میں اوسط کم از کم درجہ حرارت معمول سے تقریباً 1.4 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کا اثر رات کے درجہ حرارت پر بھی نظر آیا، کئی جگہوں پر راتیں معمول سے زیادہ گرم رہیں۔

جمعہ کی صبح 8.30 بجے تک سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت دیہرا گوپی پور اور پاونٹا صاحب میں 27.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد ہمیرپور میں 26.2، نیری میں 25.5، بلاس پور میں 25.0، سندر نگر میں 24.7، کانگڑا میں 24.2، برٹھیں میں 24.3، اونا میں 23.5، منڈی میں 23.2، بھونتر میں 22.4، ناہن میں 21.3، سیو باغ میں 21.3 ، پالم پور میں 21.0، جبڑ ہٹی میں 20.5، سولن میں 20.2، سینج میں20.0، کوٹکھائی 19.6، منالی 19.4، کسولی میں18.8، دھرم شالہ میں 18.4، مشوبرا میں 18.2، شملہ اور ریکانگ پیو میں 18.0، کفری میں 15.6، تابو میں 15.0، کلپا میں 14.6، بھرمور 14.0،کوکمسیری میں 12.3 اور کیلونگ میں 12.2ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں صرف چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ 28.8 ملی میٹر بارش کانگڑا ضلع کے نگروٹا سوریاں میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کانگڑا میں 10.2 ملی میٹر، منڈی ضلع کے مراری دیوی میں 4.0 ملی میٹر اور کانگڑا ضلع کے گلار میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پالم پور میں 2.4 ملی میٹر اور دھرم شالہ میں 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے کئی علاقوں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑی تعداد میں سڑکیں بند ہو گئیں اور بحالی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔

اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق جمعہ تک ریاست میں تقریباً 50 سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند رہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ صرف کلو ضلع میں 28 سڑکیں بند رہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ہفتے کے اوائل میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوا تو ایسے علاقوں میں مسائل میں پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی وارننگ پر عمل کریں اور انتظامیہ کے مشوروں کو سنجیدگی سے لیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande