گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی فروخت کا دباو
گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی فروخت کا دباو نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہو
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی فروخت کا دباو

نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔

گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یورپی بازارگزشتہ سیشن کے دوران ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ ایشیائی بازار میں بھی دباو نظر آ رہا ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران سیمی کنڈکٹر اسٹاکس میں ہوئی زوردار فروخت کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 105.32 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 52,553.32 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7,533.77 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیسڈیک 387.28 پوائنٹس یعنی 1.47 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 25,881.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 334.39 پوائنٹس یعنی 0.64 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52,218.58 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا جلا کاروبار ہوتا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.53 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 10,572.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس سی اے سی انڈیکس نے 0.05 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 8,377.86 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.34 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,915.49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیا میں آج عام طور پر فروخت کا دباو بنا ہوا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے چھ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ دو انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں جنوبی کوریا کے اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے کوسپی انڈیکس میں آج کوئی ہلچل نہیں ہے۔

گفٹ نفٹی آج فی الحال 88 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,183 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایشیائی بازار میں گفٹ نفٹی کے علاوہ صرف جکارتا کمپوزٹ انڈیکس میں مضبوطی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 0.68 فیصد کی چھلانگ لگا کر 6,149.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔

دوسری جانب، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.55 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,508.91 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس بھی 0.19 فیصد ٹوٹ کر 1,632.20 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ نکیئی انڈیکس میں آج زبردست گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 3,048.54 پوائنٹس یعنی 4.56 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 63,787 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا ہے۔

اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی آج زوردار کمزوری بنی ہوئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 2,067 پوائنٹس یعنی 4.53 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 43,557.98 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 498.60 پوائنٹس یعنی 1.99 فیصد گر کر 24,510 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ وہیں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 63.82 پوائنٹس یعنی 1.64 فیصد گر کر 3,818.59 پوائنٹس کی سطح پر کاروبارکرتا ہوا نظرآرہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande