
جند، 17 جولائی (ہ س)۔
ہریانہ صوبے کا جند جمعہ کے روز تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین جیند سے سونی پت کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔ جند ریلوے جنکشن کو ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کے افتتاح کے لیے پوری طرح دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ خود وزیرِاعظم نریندر مودی ہائیڈروجن ٹرین کو جیند جنکشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جنکشن کو چاروں طرف سے پولیس اورسیکورٹی ایجنسیوں کی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان اسکولی بچوں کا دستہ ٹرین میں پہلی بار سفر کرنے کے لیے پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنکشن پر دیگر ریل مسافروں کے لیے بھی آمد و رفت کی سہولت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح 11 بجے جند ریلوے جنکشن سے ہائیڈروجن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ افتتاحی پروگرام کے سلسلے میں جند جنکشن کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ ہائیڈروجن ٹرین اور جنکشن کو پھولوں سے سجایا گیا ہے، جو ہر کسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہا ہے۔ حالانکہ ریلوے جنکشن کے اندر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ افتتاحی تقریب کے پیشِ نظر جیند ریلوے جنکشن کو سیکورٹی گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں ہر طرف تعینات ہیں۔ اسکولی بچے جوش و خروش سے بھرے ہوئے ہیں، جو ٹرین کے پہلے سفر کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام نہ صرف ریلوے کی جدید کاری کی علامت ہے، بلکہ ماحول دوست توانائی اور خود انحصار ہندوستان کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ ہائیڈروجن ٹرین کے افتتاح کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی ہڈا گراونڈ میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم کی جانب سے ہریانہ میں ہزاروں کروڑ روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن