
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔
گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں آج لگاتار پانچویں دن ابتدائی دور میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ چنئی کے علاوہ ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونا آج 270 روپے فی 10 گرام سے لے کر 300 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں آج سونے کی قیمت میں 320 روپے فی 10 گرام سے لے کر 350 روپے فی 10 گرام کی کمزوری درج کی گئی ہے۔
قیمت میں آئی گراوٹ کے باعث ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیریٹ سونا آج 1,43,280 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,43,450 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیریٹ سونا آج 1,31,340 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,31,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ چمکیلی دھات دہلی صرافہ بازار میں آج بھی 2,34,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیریٹ سونا آج 1,43,430 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیریٹ سونے کی قیمت 1,31,490 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیریٹ سونا 1,43,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,31,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیریٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,43,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونے کی قیمت 1,31,390 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیریٹ سونا آج 1,43,450 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیریٹ سونا 1,31,490 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیریٹ سونا 1,43,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,31,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1,43,330 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیریٹ سونا 1,31,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیریٹ سونا 1,43,430 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,31,490 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1,43,330 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیریٹ سونا 1,31,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیریٹ سونا آج 1,43,430 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیریٹ سونا 1,31,490 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان بنا ہوا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھوبنیشور میں 24 کیریٹ سونا 1,43,280 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیریٹ سونا 1,31,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر بک رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن