بے قابو ٹرک نے گھر کے باہر سو رہے لوگوں کو کچلا ، تین افرادجاں بحق
دو زخمی، صبح 3 بجے کے حادثہ نے کدرن گاو¿ں میں افراتفری مچادی۔ مرزا پور، 16 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے مرزا پور کے اہرورا تھانہ علاقے میں وارانسی-شکتی نگر روڈ پر واقع کدارن گاو¿ں میں بدھ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں اپنے گھر کے باہر
بے قابو ٹرک نے گھر کے باہر سو رہے لوگوں کو کچلا ، تین افرادجاں بحق


دو زخمی، صبح 3 بجے کے حادثہ نے کدرن گاو¿ں میں افراتفری مچادی۔

مرزا پور، 16 جولائی (ہ س)۔

اتر پردیش کے مرزا پور کے اہرورا تھانہ علاقے میں وارانسی-شکتی نگر روڈ پر واقع کدارن گاو¿ں میں بدھ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں اپنے گھر کے باہر سوئے ہوئے تین افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد پورا گاو¿ں سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 3 بجے وارانسی سے سون بھدر کی طرف جا رہا ایک تیز رفتار ٹرک اچانک بے قابو ہو گیا اور اپنے گھر کے باہر سڑک کے کنارے سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھ گیا۔ راجہ راج بھر (42)، اس کی ماں سکھیا دیوی (75) اور سیتارام راج بھر کی بیوی چندرتارا دیوی (55) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس حادثے میں سوہانی راج بھر (14) اور سنیل شرما (37) شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی اہرو را پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

اس واقعہ سے گاو¿ں میں افراتفری اور کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ پریشان تھے، جبکہ گاو¿ں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔

انسپکٹر انچارج اجے کمار مشرا نے بتایا کہ ایک بے قابو ٹرک سڑک کے کنارے سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھ گیا، جس سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande