
اترکاشی (اتراکھنڈ)، 16 جولائی (ہ س) ۔
اترکاشی ضلع میں زیر تعمیر سلکیارا ٹنل میں بدھ-جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 2 بجے پیش آنے والے ایک حادثے میں ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، بڑکوٹ سائیڈ سے تقریباً 900 میٹر دور ٹنل کی کنکریٹ (شاٹ کریٹ) لائننگ کا ایک بلاک ٹوٹ کر گرگیا، جس سے جھارکھنڈ کے ایک 21 سالہ مزدورکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اترکاشی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، حکام اور عملے نے حادثے کے بعد فوری طور پر راحت اور بچاو¿ کام شروع کر دیا۔ کارکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بھی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق ٹنل کی تعمیر کے مقام پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ پرشانت آریہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بڑکوٹ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ایس ڈی ایم سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں، حادثے کی اصل وجوہات کی چھان بین کریں، اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے ذریعہ حفاظتی معیارات کا بخوبی جائزہ لیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ