گجرات کے کَچھ میں تین منٹ کے اندر زلزلے کے دو جھٹکے، کھاوڑا اور دھولاویرا کے قریب زمین لرز اٹھی
بھج/کَچھ، 16 جولائی (ہ س): گجرات کے ضلع کَچھ میں جمعرات کی دوپہر محض تین منٹ کے وقفے سے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا جھٹکا کھاوڑا کے قریب جبکہ دوسرا عالمی ورثہ مقام دھولاویرا کے نزدیک ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں زلزلوں کی شدت بالترتیب ریکٹر اسکی
گجرات کے کَچھ میں تین منٹ کے اندر زلزلے کے دو جھٹکے، کھاوڑا اور دھولاویرا کے قریب زمین لرز اٹھی


بھج/کَچھ، 16 جولائی (ہ س): گجرات کے ضلع کَچھ میں جمعرات کی دوپہر محض تین منٹ کے وقفے سے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا جھٹکا کھاوڑا کے قریب جبکہ دوسرا عالمی ورثہ مقام دھولاویرا کے نزدیک ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں زلزلوں کی شدت بالترتیب ریکٹر اسکیل پر 3.6 اور 3.2 درج کی گئی۔

زلزلے کا پہلا جھٹکا دوپہر 2:20 بجے کھاوڑا علاقے میں محسوس کیا گیا، جس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ٹھیک تین منٹ بعد، دوپہر 2:23 بجے دھولاویرا کے قریب دوسرا جھٹکا محسوس ہوا، جس کی شدت 3.2 رہی۔

آشاڑھی بیج کے تہوار کے دوران مسلسل دو جھٹکے محسوس ہونے سے سرحدی علاقے کے لوگوں میں کچھ دیر کے لیے تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ تاہم اطمینان کی بات یہ رہی کہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ کَچھ کا سرحدی علاقہ زلزلوں کے لحاظ سے نہایت حساس تصور کیا جاتا ہے اور یہاں وقتاً فوقتاً ہلکے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande