مانسون کی سست رفتار سے تمل ناڈو میں گرمی میں اضافہ، 16 اضلاع میں ہیٹ ویو الرٹ
چنئی، 16 جولائی (ہ س)۔ جنوب مغربی مانسون توقع کے مطابق فعال نہ ہونے کی وجہ سے تمل ناڈو میں گرمی کی لہر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے یا اس سے زیادہ ہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) ک
مانسون کی سست رفتار سے تمل ناڈو میں گرمی میں اضافہ، 16 اضلاع میں ہیٹ ویو الرٹ


چنئی، 16 جولائی (ہ س)۔

جنوب مغربی مانسون توقع کے مطابق فعال نہ ہونے کی وجہ سے تمل ناڈو میں گرمی کی لہر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے یا اس سے زیادہ ہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے چنئی علاقائی موسمیاتی مرکز نے جمعرات کو ریاست کے 16 اضلاع کے لیے گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی۔ دریں اثنا، چنئی اور اس کے مضافات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ویلور میں 41.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6.6 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ مدورے میں بھی 41.0 ڈگری سیلسیس، تروتنی میں 40.0 ڈگری سیلسیس، پلایم کوٹئی میں 39.5 ڈگری سیلسیس، ایروڈ میں 39.4 ڈگری سیلسیس، تروچیراپلی میں 38.7 ڈگری سیلسیس، تنجاور میں 38.0 ڈگری سیلسیس،اور ناگ پٹینم میں37.5ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

دارالحکومت چنئی میں بھی شدید گرمی کی لہر رہی۔ مینامبکم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری سیلسیس اور نوگم مبکم میں 39.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی متوقع نہیں ہے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اعلی درجہ حرارت اور نمی کی وجہ سے ساحلی تمل ناڈو کے کچھ حصوں میں گرمی کے دباو¿ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اس کے پیش نظر لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، وافر مقدار میں پانی پئیں، ہلکے سوتی کپڑے پہنیں اور گرمی سے بچاو¿ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande