
نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے قومی شاہراہوں کی نگرانی اور دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے جنرل مینجمنٹ کنسلٹنٹس (جی ایم سی) کو مقرر کیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ (این ایچ آئی ٹی )، جو این ایچ اے آئی کا ایک ذیلی ادارہ ہے، نے ان کنسلٹنٹس کو اپنے پورٹ فولیو میں اثاثوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی ہے۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی مرکزی وزارت نے کہا کہ این ایچ آئی ٹی اکتوبر 2020 میں سیبی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا تھا اور فی الحال 2,653 کلومیٹر ہائی ویز کا انتظام کرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں 908 کلومیٹر طویل شاہراہوں کا انتظام جی ایم سی کرے گا۔ اس کا مقصد عوام کے لیے محفوظ سڑکیں، ہموار ٹریفک کی روانی اور بہتر سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔
جی ایم سی باقاعدگی سے معائنہ کرے گا، جدید آلات کے ساتھ سڑکوں کی حالت کی جانچ کرے گا اور ضرورت کے مطابق مرمت اور بہتری کا شیڈول بنائے گا۔ وہ ٹول پلازہ کے آپریشنز، ٹریفک کے انتظامات اور سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے بھی سفارشات پیش کریں گے۔ وہ ٹھیکیدار بھی مقرر کریں گے، کام کی نگرانی کریں گے اور مکمل شدہ کام کی تصدیق کریں گے۔
یہ اقدام ہائی ویز کے معیار اور دیکھ بھال میں عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے کو یقینی بنائے گا۔ اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں نئے روزگار اور مواقع پیدا ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی