
امپھال، 16 جولائی (ہ س) ۔
منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی الگ الگ کارروائیوں میں، سیکورٹی فورسز اور منی پور پولیس نے ایک مبینہ منشیات اسمگلر اور ایک سرگرم عسکریت پسندکو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، منشیات اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
آج جاری کردہ سرکاری معلومات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے منشیات کے اسمگلر سید انیش شاہ عرف لیرنگ (46) کو تھوبل ضلع میں اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران، 144 ایس پی کیپسول اور 16.43 لاکھ روپئے نقد، جو کہ منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والے سمجھے جاتے ہیں، برآمد ہوئے۔
سیکورٹی فورسز نے کئی ترمیم شدہ رائفلیں، ایک ایم-2 کاربائن، ایک 9 ایم ایمپستول، اور 26 زندہ کارتوس امپھال مغربی ضلع میں لوکتک جھیل کے قریب اشوک ممنگ لیکائی علاقے سے برآمد کیے۔
جیری بام ضلع کے مونگ بنگ گاو¿ں کے قریب جنگلاتی علاقے میں آپریشن کے دوران پمپ گن، دیسی ساختہ پستول، ہینڈ گرنیڈ، 12 بور کی بندوقیں، 331 زندہ کارتوس، مارٹر گولے، مختلف ہتھیاروں کے میگزین اور فوجی ساز و سامان برآمد کیا گیا۔
دریں اثنا، سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع سے کے سی پی ۔ایم پی (پروگریسیو) کے سر گرم عسکریت پسند ناگاتھیم بھیموجیت سنگھ عرف بھیمو (38) کو گرفتار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ