لیزر پاور اینڈ انفرا نےشیئربازار میں مضبوط آغاز کیا ؛ آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 16 جولائی ( ہ س)۔پاور ٹرانسمیشن اور ڈسڑی بیوشن ایکویپمنٹ بنانے والی کمپنی لیزر پاور اینڈ انفرا کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغازکیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 214 روپے کی قیمت پر جار
شیئر


نئی دہلی، 16 جولائی ( ہ س)۔پاور ٹرانسمیشن اور ڈسڑی بیوشن ایکویپمنٹ بنانے والی کمپنی لیزر پاور اینڈ انفرا کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغازکیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 214 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 25.70 فیصد پریمیم کے ساتھ 269 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر یہ 16.82 فیصد پریمیم کے ساتھ 250 روپے کی سطح پررہی ۔

لسٹنگ کے بعد، خرید سپورٹ سے اسٹاک این ایس ای پر 267.98 روپے کی سطح تک چلا گیا،لیکن فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے اس میں قدرے کمی بھی درج کی گئی۔ صبح 11 بج کر 15 منٹ تک لیزر پاور اینڈ انفرا کے حصص 263.04 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس طرح، اب تک کی تجارت میں، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے فی حصص 49.04روپے یعنی 22.92 فیصد کے حساب سےفائدہ ہوا۔

کمپنی کا 742 کروڑ روپے کا آئی پی او 9 جولائی سے 13 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے خوب پذیرائی ملی، جس کے نتیجے میں اسے مجموعی طور پر 41.05 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان کو اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کو 97.25 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 45.69 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 6.95 گناسبسکرائب کیا گیا تھا۔

اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو والے کل3,46,72,896 کروڑ حصص فروخت کیے گئے ہیں۔ان میں 542 کروڑ روپے کے 2,53,27,102 شیئر جاری گئے ہیں ، جبکہ 200 کروڑ روپے کے 93,45,794 حصص پیشکش برائے فروخت ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے اکٹھا ہونے والی رقم کمپنی اپنے پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔جہاں تک لیجر پاور اینڈ انفرا کی مالی صحت کا تعلق ہے، جیسا کہ کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کو پیش کیے گئے اس کے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعوی کیا گیا ہے، اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2023-2024 میں کمپنی کا خالص منافع 40.41 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال2024-2025 میں بڑھ کر 106.75 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی دوران، پچھلے مالی سال 2025تا2026 میں، کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر151.59 کروڑ ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں اتار چڑھاو آیا۔ مالی سال 2023تا2024 میں، اس نے 1,763.65 کروڑ کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 2,592.53 کروڑ ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026 کے دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں کمی واقع ہوئی۔ اس سال کمپنی نے 2,347.89 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرض کا بوجھ مسلسل بڑھتا گیا۔ مالی سال 2023-2024 میںکمپنی پر 393.75 کروڑ کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال2024-2025 میں بڑھ کر 502.95 کروڑ ہو گیا۔ اگلے سال کے آخر تک یعنی پچھلے مالی سال 2025-2026تک کمپنی کا قرض کا بوجھ بڑھ کر 828.23 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں، یہ 473.44 کروڑ تھا، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 574.58 کروڑ ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں بھی کمپنی کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوا۔ اس مالی سال کے اختتام تک کمپنی کی مجموعی مالیت 725.41 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اس دوران کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسزڈپریشئیشنس ایند ایمارٹائیزیشن) میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024میں یہ 156.10 کروڑ تھا، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 250.39 کروڑ ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 2025-2026کے اختتام تک کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے بڑھ کر 301.44 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande