
نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے کارپوریٹ اوسط ایندھن کی کارکردگی -2027 (سی اے ایف ای -III) کے اصولوں کا مسودہ جاری کرکے شراکت داروں اور عام عوام سے 6 اگست تک تجاویز طلب کی ہیں۔
بجلی کی وزارت کے مطابق، یہ معیار 2027-28 اور 2031-32 کے دوران ہندوستان میں فروخت کے لیے تیار کردہ یا درآمد کی گئی ایم 1 زمرے کی مسافر گاڑیوں پر لاگو ہونے کی تجویز ہے۔ ان مسودہ معیارات کے حوالے سے شراکت داروں اور عام لوگوں سے تجاویز اور آرا طلب کی گئی ہیں۔
اصولوں کا مسودہ جلد ہی وزارت پاور اور بیورو آف انرجی ایفیشنسی کی ویب سائٹس پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ گاڑیوں سے ہوانے والے کاربن اخراج میں مرحلے وار طریقے سے کمی لانے کے مقصد سے تیار کئے گئے یہ معیار سی اے ایف ای (دوئم) اصولوں کی جگہ لے لیں گے، جن کی میعاد 31 مارچ 2027 کو ختم ہونے کی امید ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد