
جموں, 16 جولائی (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سابق گورنر اور سینئر رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔ انہوں نے وانگچک کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی قیمتی ہے اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سونم وانگچک گزشتہ 18 روز سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کرتی، وہ اپنی ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔وانگچک کے ساتھیوں کے مطابق مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث ان کی صحت تشویشناک حد تک متاثر ہوئی ہے۔ ان کا تقریباً ساڑھے آٹھ کلوگرام وزن کم ہو چکا ہے، جسمانی عضلات میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ شدید جسمانی تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر