کے سی وینوگوپال نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی
نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س): میڈیکل داخلہ جاتی امتحان نیٹ پیپر لیک معاملہ پر ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک سے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس تعلیمی نظام میں مبینہ ناکام
کے سی وینوگوپال نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی


نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س): میڈیکل داخلہ جاتی امتحان نیٹ پیپر لیک معاملہ پر ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک سے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس تعلیمی نظام میں مبینہ ناکامیوں پر مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے لیے دباؤ ڈالتی رہے گی۔ جمعرات کو وینوگوپال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سونم وانگچک مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ 19 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں- یہ مطالبہ انڈین نیشنل کانگریس بھی پچھلے ڈیڑھ ماہ سے اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس امتحان کے نظام کے خاتمے اور مودی حکومت کے تحت جوابدہی کے فقدان کے تعلق سے وانگچک کے غم اور غصے میں شریک ہے۔ وینوگوپال نے کہا کہ وانگچک کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل ان کے اکیلے نہیں ہیں بلکہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لئے بھی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ کانگریس مودی حکومت کی مخالفت جاری رکھے گی اور مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے پر قائم رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande