جامع مسجد گیانواپی تنازعہ: سپریم کورٹ کی مفاہمت کی پہل سےمسلم فریق کا اجتناب ، ثالثی میٹنگ میں نہیں ہوں گے شامل
جامع مسجد گیان واپی اورکاشی وشوناتھ مندر تنازعہ کو حل کرنے کے لیے منگل کو ثالثی میٹنگ وارانسی، 13 جولائی (ہ س)۔ جامع مسجد گیان واپی اور کاشی وشوناتھ مندر تنازعہ کے حل کے لئے سپریم کورٹ کی پہل کے تحت14جولائی کو مجوزہ ثالثی (مفاہمت کیلئے گفتگو) سے
جامع مسجد گیانواپی تنازعہ: سپریم کورٹ کی مفاہمت کی پہل سےمسلم فریق کا اجتناب ، ثالثی میٹنگ میں نہیں ہوں گے شامل


جامع مسجد گیان واپی اورکاشی وشوناتھ مندر تنازعہ کو حل کرنے کے لیے منگل کو ثالثی میٹنگ

وارانسی، 13 جولائی (ہ س)۔

جامع مسجد گیان واپی اور کاشی وشوناتھ مندر تنازعہ کے حل کے لئے سپریم کورٹ کی پہل کے تحت14جولائی کو مجوزہ ثالثی (مفاہمت کیلئے گفتگو) سے مدعی مسلم فریق نے فاصلہ بنا لیا ہے ۔ انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، کیونکہ اس کا خیال ہے کہ یہ دعوت نامہ لازمینہیں ہے۔

ثالثی کی یہ میٹنگ وارانسی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کمپلیکس میں واقع ثالثی مرکز میں منگل کو مقرر ہے۔ گیانواپی سے متعلق مختلف تنازعات کے فریقین اور ان کے وکیلوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ میٹنگ کی صدارت سینٹرکے انچارج جج کریں گے اور اس کی نگرانی ڈسٹرکٹ جج بھی کر سکتے ہیں۔

پیر کو، اجلاس سے ایک دن پہلے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری سید یاسین نے ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تنازعات کو خصوصی لوک عدالت اور ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی پہل میں شرکت لازمی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غور و خوض کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر 14 جولائی کو ہونے والے ثالثی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک خصوصی لوک عدالت قائم کی ہے جس کے مقصد سے زیر التوا مقدمات کو باہمی رضامندی سے حل کیا جائے جس میں گیانواپی کیس جیسے حساس معاملات بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ عمل رضاکارانہ ہے اور اس میں کسی بھی فریق کی شرکت کی کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے، اس لیے کمیٹی نے اجلاس سے اجتناب کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب گیانواپی اور شرنگار گوری کیس میں شامل مدعیان اور ان کے وکلاء نے بتایا کہ یہ کیس 2022 سے سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، عدالت نے فریقین کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم فریق ثالثی پر راضی ہو جائے تو مذاکرات ممکن ہیں۔ بصورت دیگر، تنازعہ پر حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

اس کیس میں شامل ایڈوکیٹ سدھیر ترپاٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ گیانواپی سے متعلق سات زیر التواء فائلوں کے بارے میں 9 جولائی کو تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ طویل اے ایس آئی سروے میں مندر کے باقیات کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا گیا ہے، اور ہندو فریق کا موقف ہے کہ مسجد مندر کے ڈھانچے پر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ثالثی کے ذریعے کوئی حل نہ نکلا تو کیس کی سماعت عدالت میں جاری رہے گی۔ دریں اثنا، گیانواپی کیس میں ہندو فریق کی نمائندگی کرتے ہوئے مدن موہن یادو نے بیان دیا کہ سپریم کورٹ نے ہندو اور مسلم فریقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ گیانواپی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے 14 جولائی کو وارانسی عدالت کے ثالثی مرکز میں حاضر ہوں۔ انہوں نے کہا، ہم، ہندو فریق نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ مندر ہمارا ہے۔ مسلم فریق گیانواپی پر قبضہ کرنے والا ہے۔ اس لیے، مسلم فریق کو گیانواپی کو خالی کر دینا چاہیے، اور اصل جیوترلنگ کے مقام پر عظیم الشان کاشی وشو ناتھ مندر کی تعمیر کے لیے راہ ہموار کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے جامع مسجد گیان واپی اورشری کاشی وشوناتھ مندر کے درمیان تنازع کو حل کرنے کے لیے ایک بڑی پہل کی ہے۔ اس معاملے میں براہ راست فیصلہ کرنے یا مداخلت کرنے کے بجائے، سپریم کورٹ نے دونوں فریقین (ہندو مدعی اور مسلم مدعا علیہ) کو خصوصی لوک عدالت اور ثالثی کے ذریعے گفت و شنید سے حل تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وارانسی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کمپلیکس میں واقع مرکز میں 14 جولائی بروز منگل کو ایک پیشگی مفاہمت کی میٹنگ ہوگی۔ ثالثی مرکز میں تمام مدعی، مدعا علیہ، اور چار گیانواپی کیسوں میں شامل وکیل موجود ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande