یوپی میں کئی پی سی ایس افسران کے تبادلے
لکھنؤ، 13 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں انتظامی افسران کے مسلسل تبادلے ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اتوار کی رات دیر گئے حکومت نے بڑی تعداد میں پی سی ایس افسران کے تبادلے کئے۔ پرشانت کمار نائک کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، اناو کے عہدے سے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ،
یوگی حکومت کی گاوں کے ہونہارنوجوانوں کوافسر بنانے کی تیاری


لکھنؤ، 13 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں انتظامی افسران کے مسلسل تبادلے ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اتوار کی رات دیر گئے حکومت نے بڑی تعداد میں پی سی ایس افسران کے تبادلے کئے۔

پرشانت کمار نائک کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، اناو کے عہدے سے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، بہرائچ منتقل کر دیا گیا ہے۔کمار سنجے مین پوری سے غازی پور، ابھے کمار سنگھ کو گوتم بدھ نگر سے اسپیشل ڈیوٹی ریونیو کونسل لکھنؤ، اروند کمار سنگھ کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی نوئیڈا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی گوتم بدھ نگر سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مین پوری، منوج کمارکو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بستی سے جالون، پشپیندر پٹیل غازی پور سے امبیڈکر نگر، یوگیش کمار کوکوشامبی سے سہارن پور ، راجیش کمار اگروال کومئو سے بہرائچ ، انوج نہرا کوگوتم بدھ نگر سے اسسٹنٹ ہاوسنگ کمشنر اتر پردیش ہاوسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل لکھنؤ، جیوتی شرماکو باغپت سے کانپور نگر ، ارون کمارکو سنت کبیر نگر سے گوتم بدھ نگر،متھلیش کمار ترپاٹھی کو رائے بریلی سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مین پوری بنایا گیا ہے۔ کانپور دیہات سے سربھی کو باغپت ، پونم گوتم کو لکھنؤ سے باندہ بھیجا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پی سی ایس افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande