للتاپارک میں درسِ قرآن:سورہ مریم کے ذریعے صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدم رہنے کا پیغام
جماعت اسلامی ہند لکشمن نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ نشست میں موجودہ حالات میں قرآنی تعلیمات پر عمل کی ضرورت پر زور نئی دہلی،13جولائی (ہ س )۔ جماعت اسلامی ہند، لکشمن نگر یونٹ کے تحت سرکلی یونٹ للتاپارک کے زیرِ اہتمام اتوار کو بعد نمازِ مغرب ایڈو
للتاپارک میں درسِ قرآن:سورہ مریم کے ذریعے صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدم رہنے کا پیغام


جماعت اسلامی ہند لکشمن نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ نشست میں موجودہ حالات میں قرآنی تعلیمات پر عمل کی ضرورت پر زور

نئی دہلی،13جولائی (ہ س )۔

جماعت اسلامی ہند، لکشمن نگر یونٹ کے تحت سرکلی یونٹ للتاپارک کے زیرِ اہتمام اتوار کو بعد نمازِ مغرب ایڈوکیٹ رئیس فاروقی کے چیمبر میں درسِ قرآن کی نشست منعقد ہوئی۔

درسِ قرآن میں سورہ مریم کی آیات کی روشنی میں انبیائے کرامؓور اہلِ ایمان کو درپیش آزمائشوں، صبر و استقامت اور اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ فلاح الدین فلاحی نے واضح کیا کہ تاریخ کے ہر دور میں حق کی دعوت کو روکنے کی کوششیں کی گئیں، اہلِ ایمان کو مختلف آزمائشوں اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا، مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے بندوں کی رہنمائی اور مدد فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ سورہ مریم موجودہ حالات میں بھی اہلِ ایمان کو امید، حوصلہ اور ثابت قدمی کا درس دیتی ہے۔

اس موقع پر امیرِ مقامی صلاح الدین فلاحی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قرآن مجید کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ حق کو مختلف آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن ایسے حالات میں مایوسی کے بجائے صبر، حکمت اور استقامت کے ساتھ دین پر قائم رہنا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سورہ مریم اہلِ ایمان کو ہر حال میں اللہ پر بھروسہ رکھنے اور حق پر ثابت قدم رہنے کی تعلیم دیتی ہے۔

پروگرام میںاطہر حسین، ثناءاللہ فاروقی،مسرور عالم ،تعمیر صاحب،امیر الحق قاسمی،محمد ذیشان قاسمینے شرکت کی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande