جمنا میں نہاتے ہوئے چار نابالغ ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی شام بیرونی شمالی ضلع کے علی پور تھانہ علاقے میں دریائے یمنا میں نہانے گئے چار نابالغ تیز دھارے میں بہہ گئے اور لاپتہ ہو گئے۔ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہلی پولیس، این ڈی آر ایف، دہلی ڈیزاسٹر می
جمنا میں نہاتے ہوئے چار نابالغ ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری


نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی شام بیرونی شمالی ضلع کے علی پور تھانہ علاقے میں دریائے یمنا میں نہانے گئے چار نابالغ تیز دھارے میں بہہ گئے اور لاپتہ ہو گئے۔ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہلی پولیس، این ڈی آر ایف، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے)، فائر ڈپارٹمنٹ اور انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تلاشی آپریشن دیر شام تک جاری رہا۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شام تقریباً7:46 بجے پی سی آر کو کال موصول ہوئی کہ ہیرنکی گاوں کے ٹھوکر نمبر 24 کے نزدیک دریائے یمنا میں چار نابالغ لڑکے ڈوب گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ علی پور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پانچ نوجوان، جن کی عمر تقریباً 14 سے 15 سال تھی، دریائے یمنا میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے ہوئے چار نابالغ اچانک تیز بہاو میں پھنس گئے اور بہہ گئے۔ پانچویں نوجوان نے جو ان کے ساتھ تھا مدد کے لیے چلایا۔ چیخ و پکار سن کر قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے دیہاتی فوراً دریا کے کنارے پہنچے اور بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک چاروں افراد تیز بہاو کی زد میں آ کر بہہ چکے تھے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور دیگر اداروں کو دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ڈی ڈی ایم اے، فائر ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ایس ڈی ایم کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔ تمام ایجنسیوں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ غوطہ خور اور امدادی ٹیمیں دریا میں چاروں نوجوانوں کی تلاش کر رہی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد انڈین سول سروس کوڈ (بی این ایس ایس) کے تحت ضروری قانونی کارروائی اور پنچنامہ مکمل کیا جائے گا۔ فی الحال بچوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

اس المناک حادثے کے بعد لواحقین بے چین ہیں۔ مقامی لوگوں نے جمنا کے اس حصے میں تیز دھاروں اور مناسب حفاظتی اقدامات کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے موسم میں دریائے جمنا اور دیگر آبی ذخائر میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ اس دوران دریا کے پانی کی سطح اور بہاو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ راحت اور بچاو¿ کا کام رات گئے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن صبح دوبارہ شروع ہوا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande