کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو کووڈ سے متاثر، ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل
ممبئی ، 13 جولائی (ہ س)۔ بالی ووڈ کے معروف گلوکار کمار سانو کے بیٹے اور گلوکار جان کمار سانو کووڈ 19 سے متاثر ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جان کمار سانو نے خود اسپتال سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی
ENTERTAINMENT MAHA KUMAR SANU SON COVID


ممبئی ، 13 جولائی (ہ س)۔ بالی ووڈ کے معروف گلوکار کمار سانو کے بیٹے اور گلوکار جان کمار سانو کووڈ 19 سے متاثر ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جان کمار سانو نے خود اسپتال سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی بیماری کی اطلاع دی ہے۔ اسی دوران آندھرا پردیش میں کووڈ 19 کے پانچ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ حال ہی میں ریاست کے کڑپہ ضلع میں 46 سالہ ایک شخص کی اس بیماری سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔

جان کمار سانو نے انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا، چین سے آیا میرا دوست، کووڈ کو سلام کرو۔ ان کی اس پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں ردعمل ظاہر کر رہے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

جان کمار سانو، کمار سانو اور ان کی پہلی اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ کے بیٹے ہیں۔ ان کی پیدائش 16 اپریل 1994 کو کولکاتا میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام جَیش بھٹاچاریہ ہے۔ وہ ایک گلوکار اور موسیقار ہیں اور مختلف اسٹیج شوز کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ وہ ریئلٹی شو بگ باس 14 میں بھی شریک رہ چکے ہیں۔ کمار سانو اور ریتا بھٹاچاریہ کی شادی 1986 میں ہوئی تھی، تاہم 1994 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں کمار سانو نے 2001 میں سالونی بھٹاچاریہ سے دوسری شادی کی۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک کورونا وائرس کی ہزاروں اقسام سامنے آچکی ہیں، جن میں الفا، بیٹا، گاما، ڈیلٹا اور اومیکرون کو عالمی ادارۂ صحت نے خصوصی اقسام میں شامل کیا ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 کا پہلا مریض 30 جنوری 2020 کو سامنے آیا تھا، جبکہ دنیا میں اس وائرس کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں رپورٹ ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande