اورنگ آباد میں کیمپس انٹرویو کے ذریعے 29 طلباء کا انتخاب، ہر ایک کو سالانہ چار لاکھ روپے کا پیکیج
اورنگ آباد ، 13 جولائی (ہ س) ۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے 29 طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے ملک کی معروف دوا ساز کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں انتخاب کیا گیا ہے۔ منتخب طلباء کو سالانہ چار لاکھ روپے کا پیکیج دیا جائے گا۔
EDUCATION MAHA CAMPUS PLACEMENT SUCCESS


اورنگ آباد ، 13 جولائی (ہ س) ۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے 29 طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے ملک کی معروف دوا ساز کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں انتخاب کیا گیا ہے۔ منتخب طلباء کو سالانہ چار لاکھ روپے کا پیکیج دیا جائے گا۔ یہ معلومات یونیورسٹی کے پلیسمنٹ آفیسر ڈاکٹر گیریش کالے نے فراہم کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وجئے پھلاری کی رہنمائی میں یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے سی آئی آئی ماڈل کیریئر سینٹر کے اشتراک سے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے لیے کیمپس انٹرویو کا انعقاد کیا گیا۔ اس بھرتی مہم میں بی ایس سی اور ایم ایس سی مائیکرو بایولوجی، بایو کیمسٹری اور بایو ٹیکنالوجی کے مجموعی طور پر 362 طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پلیسمنٹ آفیسر ڈاکٹر گیریش کالے نے طلبہ کی رہنمائی کی، جبکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ایچ آر نمائندہ لکشمی کانت کھستی نے انتخابی عمل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ابتدائی انٹرویوز کے بعد 362 امیدواروں میں سے 29 طلباء کو کمپنی میں حتمی انٹرویو اور طبی معائنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد ان طلبہ کا سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے کے پروڈکشن شعبے میں ٹرینی کے عہدے پر تقرر کیا جائے گا۔یونیورسٹی کے طلبہ کو سیرم انسٹی ٹیوٹ جیسی معروف ملٹی نیشنل کمپنی میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پلیسمنٹ آفیسر ڈاکٹر گیریش کالے، شلپا جیرے، سندیپ دابھاڑے، سی آئی آئی ماڈل کیریئر سینٹر کے شیوراج راجورے، یوگیش کوکنے، وشال ڈھاگے اور اکشے کوکنے نے نمایاں کوششیں کیں۔ منتخب طلبہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر وجئے پھلاری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پروین وکتے اور رجسٹرار ڈاکٹر پرشانت امرتکر نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande