لاتور میں جوا خانہ پر پولیس کا چھاپہ، 23 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد کا مال ضبط، آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
لاتور، 13 جولائی (ہ س)۔ لاتور ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت واڑھونا پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے تررٹ نامی جوا اڈے پر چھاپہ مار کر بڑی کارروائی انجام دی۔ اس کارروائی میں نقد رقم، جوئے کا سامان، دو چار پہیہ گاڑیاں اور چار دو
CRIME MAHA LATUR GAMBLING DEN RAID


لاتور، 13 جولائی (ہ س)۔ لاتور ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت واڑھونا پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے تررٹ نامی جوا اڈے پر چھاپہ مار کر بڑی کارروائی انجام دی۔ اس کارروائی میں نقد رقم، جوئے کا سامان، دو چار پہیہ گاڑیاں اور چار دو پہیہ گاڑیاں سمیت مجموعی طور پر 23 لاکھ 35 ہزار 500 روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، جبکہ آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نلگیر شیوار کے ایک کھیت میں املی کے درخت کے نیچے چند افراد کے غیر قانونی طور پر تررٹ جوا کھیلنے اور رقم لگانے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنیل گائیکواڑ کی قیادت میں واڑھونا پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران نام دیو پرلہاد پوار (25، ساکن نلگیر تانڈا)، سنجے کاشی رام راٹھوڑ (51، ساکن دھرما تانڈا، گُتّی، تعلقہ جلکوٹ) اور دگڈوبا گووند گوتاولے (52، ساکن سوناولا، تعلقہ جلکوٹ) کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ رنجیت مریپا موٹے واڑ، سدرشن دیو مول شنکر کاپسے، دیپک سوریہ کانت گائیکواڑ، سنتوش مادھو راؤ بجلے اور گنیش بالاجی پے داواڑ (تمام ساکنان نلگیر، تعلقہ اُدگیر) موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران تررٹ جوا کھیلنے کا سامان، 15 ہزار 500 روپے نقد، دو چار پہیہ گاڑیاں جن کی مالیت 20 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے، اور چار دو پہیہ گاڑیاں جن کی مالیت 2 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، اس طرح مجموعی طور پر 23 لاکھ 35 ہزار 500 روپے کا مال ضبط کیا گیا۔

اس معاملے میں واڑھونا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 220/2026 کے تحت مہاراشٹر جوا ممانعت قانون کی دفعہ 12(اے) کے تحت آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے کے مدعی پولیس سب انسپکٹر پروین مدھوکر ہالسے ہیں، جبکہ مقدمہ پولیس اہلکار ناگرگوجے نے درج کیا ہے۔ مزید تفتیش پولیس اہلکار اکرم اُجڑے کر رہے ہیں۔

پولیس انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ لاتور ضلع میں غیر قانونی جوا، مٹکا اور دیگر غیر قانونی دھندوں کے خلاف خصوصی مہم مزید سخت کی جائے گی اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande