وزیراعلیٰ نے ماڈل ٹاون میں مشن 70 لاکھ شجرکاری مہم میں شرکت کی
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو ماڈل ٹاون میں منعقدہ ''ایک پیڑ ماں کے نام'' - مشن 70 لاکھ پودے لگانے کے مہا ابھیان میں حصہ لیا اور ایک پیڑ لگایا۔ اس پروگرام کے دوران ماڈل ٹاون کے علاقے میں 1100 کے قریب پودے لگائ
پیڑ


نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو ماڈل ٹاون میں منعقدہ 'ایک پیڑ ماں کے نام' - مشن 70 لاکھ پودے لگانے کے مہا ابھیان میں حصہ لیا اور ایک پیڑ لگایا۔ اس پروگرام کے دوران ماڈل ٹاون کے علاقے میں 1100 کے قریب پودے لگائے گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر پودا آنے والی نسلوں کو صاف ہوا، سبزہ اور صحت مند زندگی فراہم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ اس موقع پر علاقہ کے ایم ایل اے اشوک گوئل، مقامی باشندوں، آر ڈبلیو اے کے نمائندوں اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیڑ لگانے کے پروگرام مسلسل چل رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 7 جولائی کو ایک میگا شجر کاری مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت دہلی حکومت نے عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی پورٹل – https://greendrive.delhivanmahotsav.in – بھی شروع کیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے شہریوں کو پیڑ لگانے کی مہم میں شامل ہونے اور اپنی سہولت کے مطابق تاریخ، وقت اور مقام کا انتخاب کرکے سلاٹ بک کرنے کی اجازت ہے۔ دہلی حکومت وِرکشا رتھ کے ذریعے آپ کے گھر مفت پودے پہنچائے گی۔ شہری نرسری لوکیٹر کے ذریعے اپنی قریبی سرکاری نرسری کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں اور وہاں سے مفت پودا حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت دارالحکومت میں ہر خالی اور موزوں جگہ کو گرین زون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں ماڈل ٹاو¿ن کے علاقے میں میٹرو کوریڈور کے نیچے اور سڑکوں کے دونوں اطراف پیڑ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیڑ ما ںکے نام مہم محض پیڑ لگانے کا پروگرام نہیں ہے، بلکہ فطرت، ماحول اور مادریت کے احترام کے اظہار کے لیے ایک عوامی تحریک ہے۔ یہ مہم شہریوں کو ماحولیاتی تحفظ سے جوڑ کر دہلی کو صاف، سبز اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جا رہی ہے۔ انہوں نے دہلی والوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیڑ لگائیں اور دہلی حکومت کے 70 لاکھ پیڑ لگانے کے عہد کی کامیابی میں اپنا تعاون دیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande