
سرینگر، 13 جولائی (ہ س): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ان کے اس دعوے پر قانونی نوٹس بھیجا ہےکہ پارٹی کے ایک عہدیدار نے ان کے ایک ایم ایل اے کو رخ بدلنے کے لیے 20-30 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ تفصیلات کے مطابق، ایڈوکیٹ پریموکش سیٹھ کی طرف سے ان کے مؤکل ست پال شرما (صدر بی جے پی جموں و کشمیر، کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں، عمر عبداللہ کے دعووں کو مکمل طور پر غلط، بدنیتی پر مبنی اور بغیر کسی حقائق کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ’یہ الزامات بغیر کسی حقیقت کے، بغیر کسی ثبوت کے لگائے گئے ہیں اور مذکورہ الزامات بالکل جھوٹے ہیں اور عوام کی نظروں میں میرے موکل کی ساخت کو نقصان پہنچانے کے لیے آپ کی طرف سے جان بوجھ کر لگائے گئے ہیں ۔ قانونی نوٹس میں عمر عبداللہ سے تحریری طور پر اپنے دعوے واپس لینے اور سات دنوں کے اندر غیر مشروط عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مقررہ مدت کے اندر مندرجہ بالا مطالبات کی تعمیل کرنے میں آپ کی ناکامی کی صورت میں، میرا مؤکل آپ کے خلاف مجاز عدالت کے سامنے مناسب دیوانی اور فوجداری کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہو گا، جس میں ہتک عزت کے لیے 100 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir