
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی کنوینرپارٹی کارکنان کے اروند کیجریوال کے لئے سندرکانڈکے پاٹھ کرنے سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تقریب پر بی جے پی قائدین کے ردعمل سے ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو رسومات ادا کرنے کے لئے بھی بی جے پی سے اجازت لینی پڑے گی۔
سنجے سنگھ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو پارٹی کارکنوں نے اروند کیجریوال کے ساتھ سندرکانڈپڑھا اور مبینہ چڑھاوا گھوٹالہ کے خلاف کارروائی کے لیے بھگوان بجرنگ بلی سے دعا کی۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے سوشل میڈیا پر اس تقریب کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
اے اے پی ایم پی نے کہا کہ ہر شہری کوپوجا اور مذہبی رسومات ادا کرنے کا حق ہے۔ اگر یہ صورت حال جاری رہی تو لوگوں کو سندر کانڈ، رامائن یا گیتا پڑھنے سے پہلے بی جے پی سے اجازت لینی پڑے گی۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ پارٹی وزیر اعظم کے خلاف دستخطی مہم بھی چلا رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنقید سے پریشان نہ ہوں، یہ کہتے ہوئے کہ اب تک صرف سندر کانڈ کی تلاوت کی گئی ہے۔ آئندہ لنکا کانڈکا بھی پاٹھ کیا جائے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی