
- بی ایس ایف کے ساتھ مشترکہ تلاشی آپریشن میں تقریباً 55 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط کی گئی
ترن تارن، 12 جولائی (ہ س)۔
ترن تارن پولیس نے اتوار کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے بھارتی علاقے میں گرائی گئی 10 کلو 900 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پکڑی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 55 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ولٹوہا پولیس اسٹیشن کو کل رات دیر گئے اطلاع ملی کہ لکھنا گاو¿ں میں بہکان کے قریب جسوندر سنگھ ولد بالی سنگھ کے کھیتوں میں ڈرون کے ذریعے کچھ پیکٹ گرائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ولٹوہا تھانہ کے ہیڈ سب انسپکٹر وپن کمار پولیس ٹیم کے ساتھ لکھنا گاو¿ں پہنچے اور بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کے ساتھ مشترکہ تلاشی آپریشن کیا۔
تلاشی کے دوران پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس کی ٹیموں نے کھیتوں سے ایک پلاسٹک بیگ اور کچھ کھلے پیکٹ برآمد کئے۔ جب وزن کیا گیا تو مجموعی طور پر 10 کلو 900 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے ہیروئن قبضے میں لے لی۔ ولٹوہا تھانے میں نامعلوم ا سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرحد پار سے اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ