نتیش رانے کا عامر خان پر ’’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر‘‘ ہونے کا الزام، ہندو نوجوانوں سے فلموں کے بائیکاٹ کی اپیل
ممبئی، 12 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹرحکومت کے وزیراوربی جے پی رہنما نتیش رانے نے بالی ووڈ اداکارعامرخان پرسخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ہندو سماج، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عامرخان کی فلموں کا ب
POLITICS MAHA NITESH RANE AAMIR KHAN


ممبئی، 12 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹرحکومت کے وزیراوربی جے پی رہنما نتیش رانے نے بالی ووڈ اداکارعامرخان پرسخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ہندو سماج، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عامرخان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں اور فیصلہ کرتے وقت اس بات پرغورکریں کہ وہ کس شخصیت کو اپنا آئیڈیل بنا رہے ہیں۔نتیش رانے ہفتہ کے روزاپنی والدہ نیلم تائی کے ہمراہ شرڈی میں شری سائی بابا کی سمادھی کے درشن کے لیے پہنچے تھے، جہاں بی جے پی کے مقامی عہدیداران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ سائی درشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندو سماج، خاص طور پر نوجوانوں کو اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کن مشہور شخصیات کو اپنا مثالی کردار سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بڑے فلمی ستارے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق فیصلے کرتے ہیں تو اس کے اثرات صرف ان کی نجی زندگی تک محدود نہیں رہتے بلکہ معاشرے پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق جو نوجوان ایسے اداکاروں کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں، انہیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ وہ ان سے کس قسم کی ترغیب اور رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ نتیش رانے نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر کون ہے؟ کیا عامر خان نہیں ہیں؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندو نوجوانوں کو احتیاط سے فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کن اداکاروں کی فلمیں دیکھیں اور کس حد تک ان کی حمایت کریں۔اسی دوران انہوں نے شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ رام مندر چندہ معاملے پر آواز اٹھانے والے افراد حج گھوٹالے یا دیگر مذہبی اداروں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر خاموش کیوں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف مذہبی اداروں سے متعلق معاملات پر یکساں مؤقف اختیار کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حال ہی میں گوری اسپرَیٹ سے اپنی تیسری شادی کی ہے، جس کے بعد مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے۔ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ اور دوسری شادی کرن راؤ سے ہوئی تھی۔ دونوں سے طلاق کے بعد انہوں نے گوری اسپرَیٹ سے شادی کی۔ ان کی پہلی، دوسری اور موجودہ تینوں بیویاں ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔عامر خان کی تیسری شادی کے بعد مختلف تنظیموں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہفتہ کے روز احتجاج کرتے ہوئے عامر خان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کا علامتی پتلا نذرِ آتش کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande