ہندوستان نے قبرص کے جہاز پر ایران کے حملے کی مذمت کی
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان نے عمان کے ساحل پر قبرص کے جھنڈے والے کنٹینر جہاز جی ایف ایس گیلیکسی پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔ تجارتی جہازوں پر بار بار حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، بھارت نے کشیدگی میں فوری کمی اور علاقائی پانیوں میں
ہندوستان نے قبرص کے جہاز پر ایران کے حملے کی مذمت کی


نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔

ہندوستان نے عمان کے ساحل پر قبرص کے جھنڈے والے کنٹینر جہاز جی ایف ایس گیلیکسی پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔ تجارتی جہازوں پر بار بار حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، بھارت نے کشیدگی میں فوری کمی اور علاقائی پانیوں میں محفوظ نیویگیشن بحال کرنے کے لیے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قبرص کے جہاز پر 11 ہندوستانی شہری سوار تھے۔ حملے کے بعد دس کو بچا لیا گیا ہے اور ایک لاپتہ ہے۔اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے کہا، ہم آج صبح عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز جی ایف ایس گیلیکسیپر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جہاز میں سوار 11 ہندوستانی شہریوں میں سے اب تک 10 کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ ایک لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جاری تلاشی اور بچاو¿ آپریشن میں عمانی حکام کے ساتھ فعال طور پر تال میل کر رہا ہے۔ ہم عمانی حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا، خطے میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہم کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی حل کے لیے جاری مذاکرات کی تکمیل کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق خطے کے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے ذریعے تجارت کو جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande