پیوش گوئل کل سے شروع ہونے والے تین ملکوں کے دورے پر ، ایف ٹی اے اور سرمایہ کاری کے تعاون پر تبادلہ خیال
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل 13 سے 17 جولائی تک اسپین، بیلجیئم اور فن لینڈ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ ہندوستان-یورپی یونین (ای یو) آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے، ہن
پیوش گوئل کل سے شروع ہونے والے تین ملکوں کے دورے پر ، ایف ٹی اے اور سرمایہ کاری کے تعاون پر تبادلہ خیال


نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔

مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل 13 سے 17 جولائی تک اسپین، بیلجیئم اور فن لینڈ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ ہندوستان-یورپی یونین (ای یو) آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے، ہندوستان-ای یو تجارت اور ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے،تجارت،سرمایہ کار،شفاف توانائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اور جدید مینوفیکچرنگ شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لئے مخلف ممالک کے رہنماو¿ں اور صنعتی دنیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

مرکزی وزارت تجارت اور صنعت نے اتوار کو اعلان کیا کہ گوئل ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی تجارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں جدید مینوفیکچرنگ، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، جواہرات اور زیورات، فوڈ پروسیسنگ، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیزائن میں سرکردہ ہندوستانی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ دورہ یورپ کے ساتھ ہندوستان کی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کو ایک نئی سمت دینے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

دورے کے پہلے مرحلے میں، گوئل 13 جولائی کو اسپین پہنچیں گے۔ وہاں، وہ اسپین کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے اقتصادیات، تجارت اور کاروبار، کارلوس کیورپو کیبائیرو، صنعت اور سیاحت کے وزیرجورڈی ہریو بوہیر ، اور وزیر خارجہ جوس مینول الباریس بوینو کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وہ ہندوستان-اسپین بزنس گول میز کی صدارت بھی کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ صنعتی نمائندے شرکت کریں گے۔

بیلجیم میں، گوئل 14 اور 15 جولائی کو اینٹورپ کی بندرگاہ اور اینٹورپ ورلڈ ڈائمنڈ سینٹر کا دورہ کریں گے۔ اینٹورپ کی بندرگاہ یورپ کے اہم ترین لاجسٹک اور تجارتی مرکزوں میں سے ایک ہے۔

وزارت کے مطابق، برسلز میں، گوئل یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے سینئر رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ بیلجیئم حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ ہندوستان-بیلجیم بزنس راو¿نڈ ٹیبل میں بھی شرکت کریں گے اور یورپی صنعتی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں، گوئل 16 اور 17 جولائی کو فن لینڈ جائیں گے۔ فن لینڈ کے وزیر اعظم کی دعوت پر منعقد ہونے والے اس دورے کا مرکز جدت، جدید مینوفیکچرنگ، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صنعتی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہوگا۔ اس دوران وہ فن لینڈ کے اقتصادی امور کے وزیر ڈاکٹر ساکاری پوستو سے ملاقات کریں گے اور ہندوستان-فن لینڈ بزنس راو¿نڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande