'نیکسٹ جین ایڈمنسٹریٹو اینڈ ای گورننس ریفارمز' پر مرکزی حکومت کی قومی کانفرنس 13 سے 14 جولائی تک شیلانگ میں منعقد ہوگی
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س): مرکزی حکومت 13 سے 14 جولائی تک شیلانگ میں نیکسٹ-جین ایڈمنسٹریٹو اینڈ ای-گورننس ریفارمز پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ مرکزی وزیر مملکت (عملہ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما افتتاحی ا
کنفرنس


نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س): مرکزی حکومت 13 سے 14 جولائی تک شیلانگ میں نیکسٹ-جین ایڈمنسٹریٹو اینڈ ای-گورننس ریفارمز پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ مرکزی وزیر مملکت (عملہ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی مرکزی وزارت نے کہا کہ یہ تقریب انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ میگھالیہ حکومت کے تعاون سے منعقد کرے گی۔ 30 سےزائد مقررین، بشمول سینئر حکام، ضلعی کلکٹراور حکمرانی کے ماہرین، اپنے ایوارڈ یافتہ اقدامات اور اختراعی انتظامی تجربات کا اشتراک کریں گے۔

کانفرنس کا مقصد اگلی نسل کی انتظامی اصلاحات، ڈیجیٹل گورننس اور شہریوں پر مبنی عوامی خدمات کی فراہمی پر غور و خوض کرنا ہے۔ افتتاحی اجلاس کو ڈی اے آر پی جی کی سکریٹری نویدیتا شکلا ورما اور میگھالیہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر شکیل پی احمد بھی خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور انتظامی ماہرین سمیت 300 سے زائد شرکاءکی شرکت متوقع ہے۔

دو روزہ کانفرنس میں وزیر اعظم کے ایوارڈ یافتہ اقدامات (2023 اور 2024)، نیشنل ای گورننس ایوارڈ یافتہ پروجیکٹس، میگھالیہ حکومت کے بہترین طریقہ کار اور شمال مشرقی علاقے سے ڈی اے آر پی جی کے تعاون پر مبنی اقدامات کو پیش کیا جائے گا۔ موضوعات میں ضلعی سطح کی جامع ترقی، ڈیجیٹل گورننس، سائبر سیکیورٹی، صحت، تعلیم، صارفین کا تحفظ، بینکنگ، شہری اور دیہی گورننس اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی گورننس شامل ہوں گی۔

کانفرنس کا آغاز میگھالیہ حکومت کے بہترین طریقوں پر ایک خصوصی سیشن کے ساتھ ہوگا، جس میں ریاست کے اختراعی انتظامی اقدامات اور شہری مرکوز اصلاحات کی نمائش ہوگی۔ اس کے بعد وزیر اعظم کے ایوارڈ یافتہ اقدامات اور نیشنل ای گورننس ایوارڈ یافتہ منصوبوں پر سیشنز ہوں گے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی پر مرکوز اس سیشن میں بانس اور اگرووڈ ویلیو چینز، سیاحت، علاقائی انفراسٹرکچر، پروجیکٹ کی نگرانی اور بین ریاستی تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میگھالیہ، میزورم اور ناگالینڈ سے ڈی اے آر پی جی کے تعاون پر مبنی اقدامات بھی پیش کیے جائیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande