امت شاہ 13 جولائی کو گاندھی نگر کے دہیگام اے پی ایم سی میں سبزی سب یارڈ کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اورکوآپریٹو امت شاہ زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے امرت مہوتسو کے موقع پر 13 جولائی بروز پیر گجرات کے گاندھی نگر ضلع کے دہیگام میں ایک نئے سبزی سب یارڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں وہ ا
امت


نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اورکوآپریٹو امت شاہ زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے امرت مہوتسو کے موقع پر 13 جولائی بروز پیر گجرات کے گاندھی نگر ضلع کے دہیگام میں ایک نئے سبزی سب یارڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں وہ ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت ایک پودا بھی لگائیں گے اور اے پی ایم سی کی طرف سے تیار کردہ ایک یادگاری اشاعت بھی جاری کریں گے۔

مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق، دہیگام اے پی ایم سی کے ذریعہ تیار کردہ نیا سبزی سب یارڈ کسانوں کو جدید مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس سے مقامی پروڈیوسروں کو بہتر قیمتیں حاصل کرنے، صارفین تک تازہ سبزیاں فراہم کرنے اور زرعی مارکیٹنگ کے نظام کو مزید شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

امت شاہ اس موقع پر اے پی ایم سی بورڈ کے ارکان سے بات چیت کریں گے اور کوآپریٹو سیکٹر کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پروگرام میں کوآپریٹو نمائندوں اور اے پی ایم سی کے ارکان کی شرکت کسانوں اور کوآپریٹو اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande