
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س): عام آدمی پارٹی (آپ) نے اتوار کو روہنی کے جاپانی پارک میں سندرکانڈ کے پاٹھ کا اہتمام کیا۔ آپ کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور ریاستی کنوینر سوربھ بھاردواج نے اس تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اروند کیجریوال نے کہا کہ ایودھیا کے شری رام مندر سے پرساد کی چوری سے ملک اور دنیا بھر میں بھگوان رام کے عقیدت مند وں کوشدید تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو سخت سزا دلانے کے لئے آج ایک دستخطی مہم شروع کی گئی ہے۔
کیجریوال نے مزید کہا کہ سندرکانڈ کا پاٹھ کے بعد، عقیدت مندوں نے مجرموں کو سخت سزا ملنے تک چین سے نہ بیٹھنے کا عہد کیاہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی