کانگریس کا ویتنام میں کشتی حادثے میں 15 ہندوستانیوں کی موت پر اظہار رنج
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہو گاندھی نے ہفتہ کے روز ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب ہندوستانی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کے الٹنے سے 15 افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماو
کانگریس کا ویتنام میں کشتی حادثے میں 15 ہندوستانیوں کی موت پر اظہار رنج


نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہو گاندھی نے ہفتہ کے روز ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب ہندوستانی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کے الٹنے سے 15 افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے وزارت خارجہ سے اپیل کی کہ وہ ویتنام کے حکام کے ساتھ مل کر راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں ہر ممکن کوشش کریں۔

کھرگے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حادثہ افسوسناک تھا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے لیے ہمت اور طاقت کی خواہش کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے وزارت خارجہ پر زور دیا کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے اور ویتنامی حکام کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کے ذریعے امدادی کارروائیوں کو تیز کرے۔

راہو گاندھی نے ٹویٹر پر کہا کہ انہیں اس حادثے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا درد سمجھ میں آتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور وزارت خارجہ پر زور دیا کہ وہ ویتنام کے حکام کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں کو مو¿ثر طریقے سے انجام دیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande