ہندوستان-نیوزی لینڈ نے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اپنے ہم منصب کرسٹوفر لکسن کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی


نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اپنے ہم منصب کرسٹوفر لکسن کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وزیر اعظم مودی اور لکسن کے درمیان نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے تجارت و کامرس، دفاع و سیکورٹی، تعلیم، کھیل، ثقافت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے ہندوستان-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) اور علاقائی و عالمی حالات پر بھی غور و خوض کیا۔ بات چیت کے بعد دفاع، قدرتی آفات کے انتظام، سیاحت، کھیل اور مویشی پروری سمیت کئی شعبوں میں مفاہمت ناموں اور تعاون سے متعلق معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

وہیں، وفد کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں اپنے افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ملک اب اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے رشتے میں باندھنے جا رہے ہیں۔ یہ اہم کامیابی دونوں ملکوں کو زیادہ توانائی اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی رفتار فراہم کرے گی۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی شروعات کے بعد اتنے کم وقت میں اسے نافذ کرنے کی سمت میں جس رفتار سے کام ہوا ہے، وہ غیر معمولی ہے اور شاید دنیا میں پہلی بار ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار پر دونوں ملکوں کا پختہ یقین انہیں فطری شراکت دار بناتا ہے۔ اسی مشترکہ نظریے کی بنیاد پر دونوں ملک عالمی چیلنجوں کا مل کر سامنا کرنے اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دو سمندری ملکوں کی حیثیت سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا قریبی تعاون ہند-بحرالکاہل (انڈو-پسیفک) خطے کو نئی طاقت دے گا اور علاقائی امن، استحکام اور سیکورٹی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے پرجوش استقبال اور ایئرپورٹ پر خود موجود رہ کر ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے عوام کی طرف سے ہندوستان کے لیے دکھائی گئی محبت کو جذباتی کرنے والا بتاتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کی گہری دوستی کی علامت قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande