ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ’روڈ میپ ٹو 2030‘ کی منظوری، سال 2030 تک دوطرفہ تجارت 35 ہزار کروڑ تک پہنچانے کا ہدف
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ دونوں ملکوں نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 7 ارب نیوزی لینڈ ڈالر (تقربیاً 35,000 ہزار کروڑ) تک پہنچانے کا ہدف طے کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن


نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ دونوں ملکوں نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 7 ارب نیوزی لینڈ ڈالر (تقربیاً 35,000 ہزار کروڑ) تک پہنچانے کا ہدف طے کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اپنے ہم منصب کرسٹوفر لکسن کے ساتھ آکلینڈ میں منعقدہ سربراہی ملاقات میں ’روڈ میپ ٹو 2030‘ کی منظوری دی۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اگلے چار برسوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی سمت دینے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی بنیاد بنے گا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم بات چیت کے بعد مفاہمت ناموں کے تبادلے کے گواہ بنے۔ اس کے بعد وزارتِ خارجہ کی جانب سے اعلانات اور معاہدے کی معلومات دی گئیں۔

وزارت کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سمندری سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سمندری سیکورٹی مکالمہ شروع کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ انڈو-پسیفک اوشنس انیشی ایٹو کے سمندری سیکورٹی ستون میں شامل ہوگا۔ نیوزی لینڈ گلوبل بایوفیولز الائنس میں بھی شامل ہوگا۔ زرعی تعاون کے تحت ’کیوی فروٹ ایکشن پلان‘ شروع کیا جائے گا اور ناگالینڈ و اتراکھنڈ میں کیوی پھل کے دو ایکسیلنس سینٹر قائم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشن ریسرچ (این سی پی او آر)، گوا اور کینٹربری یونیورسٹی کے درمیان انٹارکٹک ریسرچ پر تعاون اور نفٹیم-کنڈلی و میسی یونیورسٹی کے درمیان فوڈ ٹیکنالوجی، ریسرچ، طلبہ کے تبادلے اور تعلیمی تعاون کے لیے معاہدہ کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے رہنماوں کے درمیان آج ہوئی بات چیت کے دوران کل 18 معاہدوں اور انتظامات پر اتفاق بنا۔ ان میں دفاع اور سمندری سیکورٹی کے شعبے سے متعلق چار اہم معاہدے شامل ہیں، جن میں سمندری تعاون، ہائیڈروگرافی اور ناٹیکل کارٹوگرافی، ہندوستانی بحریہ اور نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس کے درمیان باہمی لاجسٹک امداد اور انسدادِ دہشت گردی کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام شامل ہے۔

ایک معاہدہ قدرتی آفات کے انتظام کے شعبے میں ہوا، جبکہ ایک ایک معاہدہ مویشی پروری و ڈیری، سیاحت اور ثقافتی تعاون سے متعلق ہے۔ کھیل کے شعبے میں ہندوستان-نیوزی لینڈ مشترکہ ایکشن پلان کو اپنایا گیا۔

اس کے علاوہ، گجرات کے لوتھل میں واقع نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی ترقی کے لیے نیوزی لینڈ میری ٹائم میوزیم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا۔ ساتھ ہی فن، ورثہ اور ثقافتی اقدامات کے تبادلے کے ذریعے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے نظم کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande